Top Rated Posts ....
Search

Federal Minister for Interior and Narcotics Control Mohsin Naqvi visits Anti-Narcotics Force Headquarters

Posted By: Amjad on 8 hours agoCategory: Political Videos, News


اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا ۔محسن نقوی نے زیر تعمیر نیشنل کاونٹر نارکوٹکس کوآرڈینیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں محسن نقوی نے کہاکہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود انسداد منشیات کے ضمن میں موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا جبکہ اجلاس میں اے این ایف کے حال ہی میں شہید ہونے والے 6 شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منشیات کے جرائم میں سزا کی شرح 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 22 ملکی اور 9 غیر ملکی ڈرک ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کو توڑا گیا،پوپی کی فصل کی کاشت کو تلف کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاونڈیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Akash Deep ruled out of IPL 2026

Akash Deep ruled out of IPL 2026

Views 53 | 21-03-2026
Your feedback is important for us, contact us for any queries.