Top Rated Posts ....
Search

Pakistan is shouldering the burden alone to make the world safe from the challenge of terrorism. US Congressman Tom Swasey

Posted By: Khan Baba on 8 hours agoCategory: Political Videos, News


امریکی رکنِ کانگریس ٹام سوازی نے امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے چیلنج سے محفوظ بنانے کے لیے پاکستان تنہا بوجھ اٹھا رہا ہے،پاکستان میں زیادہ امریکی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور پاکستانیوں کو امریکی ویزے کے حصول میں مسائل کے حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران امریکی رکنِ کانگریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں خاطر خواہ بہتری ہوئی ہے۔ ٹام سوازی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ امریکی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور پاکستانیوں کو امریکی ویزے کے حصول میں مسائل کے حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام آج بھی دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کی قیمت پاکستانی ادا کر رہے ہیں اور متعدد چیلنجز نے پاکستان کی معاشی اٹھان اور استعدادِ کار کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری اہم اور نتیجہ خیز رہی ہے، فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ملک کے لیے باعث فخر و تشکر ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں باوقار اور پائیدار امن کا خواہاں ہے جس کے لیے دیگر دوست ممالک کی مشاورت سے سہولت کاری اور کوشش جاری رکھے گا تاہم مسئلے کے حل کی اصل ذمے داری متعلقہ فریقین پر ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Akash Deep ruled out of IPL 2026

Akash Deep ruled out of IPL 2026

Views 69 | 21-03-2026
Your feedback is important for us, contact us for any queries.