£190 million case against Imran Khan and Bushra Bibi set for hearing on March 31
Posted By: Jabba on 27-03-2026 | 11:56:18Category: Political Videos, Newsاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس 31 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نا ہونے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو بانی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں۔

What Is the Biggest Obstacle to Ending the Iran War?
Gwadar Terror Bid Foiled - PPP Balochistan MPA Salutes Bravery of Security Forces
Petrol Price Update in Pakistan
Girl Dies After Alleged Wrong Injection in Rawalpindi’s Morgah
Child pornography - Their father was also involved in the creation of videos of the children, NCCIA
Laboratory Established to Diagnose Animal Diseases












