Senior Provincial Minister Sharjeel Inam Memon announced the Sindh government's new wheat procurement policy.
Posted By: Akram Khan on 28-03-2026 | 12:04:04Category: Political Videos, Newsسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کی نئی گندم خریداری پالیسی کا اعلان کر دیا ، جس کا مقصد کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اور خوراک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔سینئر وزیر کے مطابق حکومت نے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ یکم اپریل سے صوبے بھر کے 109 مراکز پر گندم کی خریداری کا آغاز ہوگا جبکہ فی من امدادی قیمت 3 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گندم صرف رجسٹرڈ ہاری کارڈ ہولڈرز سے خریدی جائے گی، جس سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکار براہِ راست مستفید ہوں گے اور مڈل مین کا کردار ختم ہوگا۔ اس سال حکومت باردانہ فراہم نہیں کرے گی، کاشتکار اپنے بیگ لائیں گے تاہم ہر بیگ کے عوض 60 روپے کی رقم براہِ راست سندھ بینک کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔سینئر وزیر کے مطابق یہ نیا نظام شفاف، مؤثر اور جعلسازی سے محفوظ ہوگا جبکہ حکومت کے پاس پہلے سے 2 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سندھ میں سالانہ 4 اعشاریہ 3 ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے اور یہ پالیسی خاص طور پر چھوٹے کاشتکاروں کی مالی معاونت، خوراک کے تحفظ اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے مرتب کی گئی ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











