Photos emerge of US plane crash at Prince Sultan Air Base
Posted By: Akram on 30-03-2026 | 12:00:52Category: Political Videos, Newsسعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی سرویلنس طیارہ تباہ ہونے کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ ایران کے سعودی عرب کے ایک فضائی اڈے پر حملے میں امریکی نگرانی کے اہم طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایرانی میزائل حملے میں 15 امریکی فوجی بھی زخمی ہو گئے تھے۔ جمعہ کے روز سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے میں Boeing E-3 Sentry تباہ ہو گیا تھا، یہ ایک ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم طیارہ ہے جو جدید ریڈار کے ذریعے سینکڑوں کلومیٹر دور سے طیاروں اور میزائلوں کا سراغ لگا سکتا ہے اور کمانڈرز کو فضا سے میدانِ جنگ کی حقیقی وقت کی صورتِ حال فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو امریکی اور عرب حکام نے بتایا کہ اس حملے میں نقصان اٹھانے والے طیاروں میں ایک E-3 سینٹری بھی شامل تھا۔ آن لائن جاری ہونے والی ویڈیوز میں بھی ایک بری طرح متاثرہ E-3 سینٹری طیارہ دکھائی دیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فضائی اڈے پر حملے سے پہلے امریکا کے پاس صرف 16 فعال E-3 سینٹری طیارے موجود تھے، جو کہ ماضی میں تقریباً 30 کے بیڑے سے کم ہو کر رہ گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ E-3 سینٹری بیڑے کا فوری متبادل دستیاب نہیں ہے، اور اس کا قریب ترین متبادل Boeing E-7 Wedgetail ہے، جس کی متوقع لاگت 700 ملین ڈالر ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












