Crowd Management Unit established in Sindh Police to deal with riots and large gatherings
Posted By: Akram Khan on 31-03-2026 | 12:04:25Category: Political Videos, Newsہنگاموں اور بڑے اجتماعات سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس نے کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یونٹ کا قیام آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔ یونٹ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی سربراہی میں کام کرے گا۔ شہری علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے جو 700 تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ اس یونٹ میں ایس ایس یو، سیکیورٹی-I، سیکیورٹی-II، کورٹ پولیس، مددگار 15 اور فارنرزسیکیورٹی سیل کے اہلکار شامل ہیں۔ مختلف یونٹس کے انضمام سے مربوط اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ یہ یونٹ ہنگاموں، بڑے اجتماعات اور امن و امان کی صورتحال میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے یونٹ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے نظم و ضبط اور فوری ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ فورس کا قیام سیکیورٹی ڈویژن کے پیشگی اقدامات اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












