A new era of development in Lala Musa... 6 billion sewerage project to be inaugurated on April 3
Posted By: Khan on 8 hours agoCategory: Political Videos, Newsلاھور (نمایندہ نوائے وقت)جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے کہا ھے 06 ارب سیوریج سسٹم کے لئے نصیر احمد عباس سدھو نے اس پراجیکٹ کے افتتاح کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور لالہ موسیٰ انشاء اللہ 3 اپریل بروز جمعہ المبارک سہ پہر 3 بجے لالہ موسیٰ میں ترقی کے ایک بڑے سنگِ میل کا آغاز ہوگا، جب 6 ارب روپے لاگت کے جدید سیوریج سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ یہ عظیم الشان منصوبہ وزیر بلدیات میاں رفیق زیشان کے ہاتھوں پایۂ تکمیل کو پہنچے گا، جو ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 65 لالہ موسیٰ/گجرات محترم نصیر احمد عباس سدھو کی دعوت پر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
اس موقع پر لالہ موسیٰ سٹی صدر سجاد بٹ، جاوید اقبال بٹ (صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ)، ملک سعد، عتبان، شیخ عثمان، طارق زرگر، فیصاں بٹ اور سید زکا حسین شاہ سمیت معزز سیاسی و سماجی شخصیات معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کریں گی۔ یہ منصوبہ محض ایک سکیم نہیں بلکہ لالہ موسیٰ کے عوام کے دیرینہ مسائل کے خاتمے اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 65 میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور ہو چکے ہیں، جن پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔ یہ سب کچھ ممبر قومی اسمبلی نصیر احمد عباس سدھو کی انتھک محنت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں دیے گئے وعدوں کی عملی تعبیر ہے، جو عوامی خدمت کو محض نعرہ نہیں بلکہ حقیقت بنا رہی ہیں۔ یہ منصوبے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت وعدے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے، اور لالہ موسیٰ کے عوام ترقی کے اس سفر میں اب پیچھے نہیں بلکہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

UAE claims to have intercepted 11 Iranian missiles and 27 drones
Photos emerge of US plane crash at Prince Sultan Air Base
Pakistan stock market suffers sharp decline on first day of trading week
Dubai Police's special message to social media users
Heavy rains cause destruction in various parts of Afghanistan, 28 people killed, many injured
Crowd Management Unit established in Sindh Police to deal with riots and large gatherings











