Trump threatens to destroy Iran's infrastructure
Posted By: Khan Baba on 03-04-2026 | 11:07:12Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پلوں اور بجلی گھروں کو بم باری سے تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے، جو ملک کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ان کا تازہ ترین انتباہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ امریکی فوج نے ایران میں جو کچھ باقی رہ گیا ہے اسے تباہ کرنا ابھی شروع نہیں کیا۔ پل اگلا قدم ہیں، اور پھر بجلی گھر۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ایرانی قیادت جانتی ہے کہ کیا کیا جانا چاہیے، اور یہ ہونا چاہیے، اور جلد!
اس سے قبل جمعرات کو امریکی صدر نے تہران اور اس کے مغرب میں واقع شہر کرج کو ملانے والے ایک اہم پل پر بم باری کی تعریف کی تھی، انھوں نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ وقت گزرنے سے پہلے معاہدہ کر لے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک وڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، جس میں دھوئیں کے بادلوں کے درمیان ایک معلق پل کا ایک حصہ گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، کہ ایران کا سب سے بڑا پل گر رہا ہے، اور اسے دوبارہ کبھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا ایران کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ بہت دیر ہونے سے پہلے معاہدہ کر لے، ورنہ اس میں سے کچھ باقی نہیں بچے گا جو کسی دن ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس معاہدے یا اس کی شرائط کے بارے میں مزید تفصیلات ذکر نہیں کیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ پل بی 1، جو ملک کے پیچیدہ ترین انجینئرنگ ڈھانچوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جمعرات کو دو مرحلوں میں امریکی حملوں کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوئے۔ اس تناظر میں ایک امریکی اہل کار نے ویب سائٹ axios کو کرج میں پل بی 1 کو نشانہ بنانے کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسے تہران سے مغربی ایران تک میزائلوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید کہا گیا کہ ایران نے اس پل کو فوج کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ایران میں صوبہ البرز کے حکام نے مقامی لوگوں سے پل سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، جسے ایک گھنٹے کے دوران دو بار نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ نیا حملہ اس وقت ہوا جب امدادی ٹیمیں پہلے حملے کے متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی تھیں۔ دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے اطلاع دی ہے کہ نشانہ بنایا گیا پل مشرق وسطیٰ کا سب سے اونچا پل ہے، جس کا افتتاح رواں سال کے شروع میں ہوا تھا۔

Trump threatens to destroy Iran's infrastructure
Jafar Ali Hocha's important meeting with Provincial Minister Sohail Shaukat Butt
It was revealed that 4.975 trillion rupees were given tax exemption in the last 2 fiscal years.
Iran shoots down 3 US planes in a single day, search for pilot continues
The US is asking for help in finding the pilot, leaving aside regime change in Iran. Baqir Qalibaf
The 98th birth anniversary of Majeed Nizami, the architect of the times, the imam of journalism, and the guardian of Pakistan's ideological borders, is being celebrated today.












