Iran shoots down 3 US planes in a single day, search for pilot continues
Posted By: Amjad on 04-04-2026 | 11:26:59Category: Political Videos, Newsایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے تین طیارے مار گرائے ہیں۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا تھاکہ ایرانی فوج نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے۔امریکا کے ایک تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔پاسداران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا ہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ بچ نکلا۔ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا، جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پربھی حملے کیے گئے۔یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جارہے تھے۔ فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا۔مغربی میڈیا کا دعوی ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈ کر گئے مگر ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہیکہ ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بنائے جانے سے آگ لگ گئی اور وہ نیچے جاگرا۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












