Prime Minister's Advisor on Political Affairs Rana Sanaullah says that Maryam Nawaz is making a plan to save the lives of bikers from petrol.
Posted By: Jabba on 05-04-2026 | 07:28:09Category: Political Videos, Newsوزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آنے والے دنوں میں ایسا پلان بنا رہی ہیں کہ بائیک والوں کی پیٹرول سے جان ہی چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان، نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کریں ان حالات میں حکومت کے خلاف احتجاج نہیں بنتا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو افرا تفری اور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ان کے لیے کوئی گنجائش نہیں، اس وقت پاکستان میں مکمل یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ رانا ثنا کا کہنا ہے کہ سب کو سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ذاتی مفاد کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے تیل سپلائی میں رکاوٹ نہیں آئی۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے مفاد کے خلاف سرگرمیاں کریں گے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، آپ اس مرحلے میں قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آنے والے کچھ دنوں میں جنگ بند ہوجائے، آبنائے ہرمز سے اب تک دو جہاز آسکے ہیں، امید کی جانی چاہیے مزید پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












