Severe Israeli airstrikes in Beirut and its suburbs, hundreds killed and injured
Posted By: Jabba on 9 hours agoCategory: Political Videos, Newsاسرائیل نے لبنان میں بیروت کے کئی محلوں اور حزب اللہ کے گڑھ جنوبی ضاحیہ پر شدید فضائی حملے کردیےجس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ لبنانی وزارت صحت نے مرنے والوں کی تعداد 112 اور زخمیوں کی 837 بتائی ہے۔ لبنانی شہری دفاع کے ادارے نے کہا کہ بدھ کے روز ہونے والے حملوں میں 254 اموات اور 1165 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔ بیروت اور جنوبی ضاحیہ کے متاثرہ علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور دارالحکومت کی سڑکوں پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 2 مارچ سے شروع ہونے والی جنگ میں حزب اللہ کی شمولیت کے بعد سے یہ لبنان پر سب سے بڑی بمباری ہے۔ اس بمباری میں حزب اللہ کے تقریباً 100 ہیڈ کوارٹرز اور فوجی ڈھانچے کے اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے بیروت، بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے تقریباً 100 ٹھکانوں پر حملہ کیا اور یہ کارروائی مسلسل دس منٹ تک کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ "شیر کی دہاڑ" آپریشن کے آغاز سے اب تک حزب اللہ کے ڈھانچے پر کیا گیا سب سے بڑا حملہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا لبنان پر وسیع پیمانے پر کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ یسرائیل کاٹز نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے پورے لبنان میں کمانڈ سینٹرز میں موجود حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان پر اچانک حملہ کیا ہے۔ یہ ستمبر 2024 کے پیجر دھماکوں کے بعد حزب اللہ پر سب سے کاری ضرب ہے۔ اسی تناظر میں خبر رساں ادارے نے لبنانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بمباری کا حالیہ دور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی شدید ترین بمباری ہے۔

Donald Trump Wants Deal with Iran, Claims Fars News
US Journalist Tucker Carlson Strongly Reacts Over Mocking of Islam, Criticizes Donald Trump
Israel Strikes Iran’s Third Petrochemical Complex
Iran War - More than 24 members of Congress call for Trump to be removed from office
UN Secretary-General welcomes ceasefire between US and Iran
Several Muslim countries, including Pakistan, strongly condemn Israeli minister's entry into Al-Aqsa Mosque












