Tight security arrangements in view of the arrival of foreign delegations and peace talks in Islamabad
Posted By: Khan Baba on 09-04-2026 | 10:43:48Category: Political Videos, Newsوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت متعدد اہم شاہراہوں کو مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کا راستہ اختیار کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو بھی انہی متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ اسی طرح مارگلہ روڈ کے سیکٹرز ایف 6، جی 5، جی 6 اور جی 7 سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو بھی نائنتھ ایونیو کی جانب موڑا جائے گا۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری رنگ روڈ، بنی گالہ اور ترلائی روڈ استعمال کریں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو صدر مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو تا کورال چوک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی جبکہ کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنے والوں کو نائنتھ ایونیو سگنل کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ مزید برآں پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹر وے اور ترنول پھاٹک کے راستے فتح جنگ موٹر وے کی طرف موڑا جائے گاجبکہ لاہور سے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی بھاری ٹریفک کو چک بیلی روڈ کے ذریعے چکری موٹر وے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا جبکہ ریڈ زون میں عام شہریوں کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ متبادل راستوں کا استعمال کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

Pakistan-Australia series 2026, security high alert in Rawalpindi, 3500 personnel deployed
Armed Forces Chiefs congratulate the nation on the 28th anniversary of Youm-e-Takbir
The Earth will become a fire in 2027, the UN's terrifying warning shook the world
Trump sent secret draft of proposed Iran deal to allies, British media claim
Attempt to put Trump's image on US dollar notes sparks new war on social media
Bilal Abbas and Darfashan Saleem got married? Rumors are circulating again












