CTD conducts major operations in various cities of Punjab, arrests 16 terrorists including suicide bomber
Posted By: Jabba on 14-04-2026 | 13:29:16Category: Political Videos, Newsسی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جن کے دوران خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، جھنگ، بھکر، لاہور، فیصل آباد، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ترجمان کے مطابق جھنگ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیاجبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد ملے خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، 14 ڈیٹونیٹرز، 25 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کالعدم لٹریچر اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، مالے خان اور اسام سمیت دیگر ناموں سے ہوئی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 95 ہزار 755 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 190 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

European Times detailed report on Taliban regime's control over society
Fifth case against cocaine queen Anmol Pinky comes to light in Lahore
Farhan Saeed calls Saba Hameed Pakistan's Amresh Puri
Important news regarding the new design currency notes
Another honor for the city of Quaid; Agreement signed for the construction of Pakistan's tallest building, "Burj-e-Quaid"
Sylhet Test - Bangladesh brings Pakistan to the brink of defeat, 437 runs required to win












