Saudi Arabia announces additional $3 billion in aid for Pakistan
Posted By: Jabba on 15-04-2026 | 12:21:56Category: Political Videos, Newsسعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی مالیاتی تعاون کا اعلان، ارب ڈالر سعودی ڈپازٹ کو بھی مزید طویل مدت کیلئے توسیع دی جائے گی۔واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اجلاسوں کے موقع پر پاک سعودی وزراء خزانہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی مالی معاونت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا، جون تک زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، پاکستان نے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کامیابی سے واپس کر دیا، بیرونی ادائیگیوں کی بروقت تکمیل کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، پاکستان جی ایم ٹی این پروگرام اور پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ Sot محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی فنڈنگ کے ذرائع بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کئے گئے ہیں، حکومت کا معاشی استحکام اور اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،،،،وزیر خزانہ نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











