Pakistan calls for immediate ceasefire in Congo
Posted By: Jabba on 16-04-2026 | 12:44:31Category: Political Videos, Newsاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مؤثر سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیویارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ جاری تشدد، بڑھتا انسانی بحران اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سلامتی کونسل کی قرارداد دو ہزار سات سو تہتر پر مکمل عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار جنگ بندی ہی خطے میں دیرپا استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے۔ پاکستان نے عالمی اور علاقائی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا جن میں افریقی یونین کی ثالثی، واشنگٹن پراسیس اور دوحہ فریم ورک شامل ہیں، اور کہا کہ یہ اقدامات اعتماد سازی اور سیاسی حل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔پاکستان نے مونوسکو کے کردار کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مناسب حالات میں جنگ بندی کے نفاذ میں اس کا کردار اہم ہوگا۔ عاصم افتخار احمد نے نشاندہی کی کہ مشرقی کانگو میں غیر قانونی کان کنی اور وسائل کی اسمگلنگ بدامنی کی بڑی وجوہات ہیں، جن کے تدارک کے لیے علاقائی تعاون اور شفاف نظام ضروری ہے۔ سفارتی کوششوں میں تیزی کے باوجود زمینی صورتحال میں واضح بہتری نہ آنا بحران کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے کانگو کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے پائیدار امن کو یقینی بنائے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












