Pakistani flagged oil tanker 'Shalamar' leaves the Strait of Hormuz carrying crude oil.
Posted By: Khan Baba on 17-04-2026 | 13:23:37Category: Political Videos, Newsپاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر’شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے خام تیل لے کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج سے باہر نکل گیا ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق ٹینکر اب کراچی کی جانب روانہ ہے جہاں 19 اپریل کو اس کا کارگو اتارے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب خطے میں امریکی پابندیوں کے باعث بحری ٹریفک متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ شپنگ ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنیوں کپلر اور ایل ایس ای جی کے مطابق پاکستانی پرچم بردار ٹینکر’شالامار‘ نے خلیج سے آبنائے ہرمز کے راستے باہر نکلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق یہ ٹینکر متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والا تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار بیرل خام تیل لے کر روانہ ہوا ہے، جو ’ڈاس بلینڈ‘ خام تیل بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تیل پہلے ہی اس ہفتے کے آغاز میں لوڈ کیا گیا تھا۔ ٹینکر اس وقت کراچی کی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں 19 اپریل کو اس کے پہنچنے اور کارگو اتارنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، جو اس ٹینکر کا انتظام سنبھالتی ہے، نے اس حوالے سے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ رپورٹس کے مطابق ’شالامار‘ الامار‘ ان دو پاکستانی ٹینکروں میں سے ایک ہے جو اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے تاکہ خام تیل اور دیگر آئل مصنوعات لوڈ کی جا سکیں۔ پاکستان کے وزیرِ پیٹرولیم نے بدھ کے روز تصدیق کی تھی کہ شالامار نے متحدہ عرب امارات کے ADNOC ٹرمینل سے خام تیل حاصل کیا ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












