Main suspect in shooting at student bus on Multan Road killed in encounter
Posted By: Akram Khan on 22-04-2026 | 13:43:18Category: Political Videos, Newsلاہور کے علاقے ملتان روڈ پر نجی کالج کی طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم انجام کو پہنچ گیا۔ سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہےکہ ملزم عمر خالد کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی گئی تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق دونوں جانب سے تقریباً آٹھ منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، ملزم کی فائرنگ سے نقاش نامی پولیس اہلکارزخمی ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمر خالد نے 28 نومبر 2023 کو تفریحی دورے پر جاتی طالبات کی بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں عائشہ نامی طالبہ کے سر پر گولی لگی اور وہ مفلوج ہو گئی، جبکہ دو طالبات زخمی بھی ہوئیں۔ حکام کے مطابق ملزم جیل سے رہا ہونے کے بعد منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے چار ساتھی موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم عمر خالد ہلاک ہو گیا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












