Trump extends ceasefire once again at Pakistan's request
Posted By: Jabba on 20 hours agoCategory: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کریں گے ،جب تک ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل'' پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی درخواست پر کیا گیا، تاکہ ایرانی قیادت اور نمائندوں کو ایک متفقہ تجویز تیار کرنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہے، جو ان کے بقول حیران کن نہیں۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان سے درخواست کی کہ ایران پر ممکنہ حملے کو مؤخر کیا جائے تاکہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ سکے۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ محاصرہ برقرار رکھے، مکمل تیاری میں رہے اور کسی بھی وقت کارروائی کے لیے تیار رہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی میں توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی، جب تک ایران کی طرف سے تجویز سامنے نہیں آتی اور بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی۔یہ توسیع اس مقررہ وقت سے چند گھنٹے پہلے کی گئی جب جنگ بندی ختم ہونے والی تھی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، جہاں امن مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد ہونا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند نہیں کرنا چاہتا بلکہ اسے کھلا رکھنا چاہتا ہے تاکہ روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کی آمدن حاصل کر سکے۔ بدھ کی صبح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل'' پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے بند کرنے کی بات دراصل صرف دباؤ کے جواب میں عزت بچانے کی کوشش ہے، کیونکہ امریکہ نے اس پر مکمل محاصرہ مسلط کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ چند افراد جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے چار دن قبل ان سے رابطہ کر کے بتایا کہ ایران فوری طور پر آبنائے کو دوبارہ کھولنا چاہتا ہے۔تاہم ان کے بقول اگر ایسا کیا گیا تو ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں ہوگا، جب تک کہ وہاں کی باقی ماندہ تنصیبات اور قیادت کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی جو 8 اپریل سے نافذ تھی، بدھ کی صبح تہران کے وقت کے مطابق 3 بج کر 30 منٹ ختم ہو گئی۔ یہ وقت اس 14 روزہ جنگ بندی کے اختتام کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اگرچہ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ ایک دن بعد یعنی واشنگٹن کے وقت کے مطابق بدھ کی شام ختم ہوگی۔ ادھر پاکستان جو دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، نے اعلان کیا کہ جنگ بندی منگل کو گرینچ وقت کے مطابق رات 11 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے بتایا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے دونوں فریقین کو دعوت دی گئی ہے، تاہم ایران نے ابھی تک اپنی شرکت کے بارے میں باضابطہ جواب نہیں دیا۔بعد ازاں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق اس کی وجہ ہچکچاہٹ نہیں بلکہ امریکی جانب سے ملنے والے متضاد پیغامات اور غیر مناسب رویہ ہے۔

Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Tehran does not accept talks with the US under the shadow of threats. Speaker of the Iranian Parliament
Pakistan Navy successfully conducts live weapon firing test of "Taimour" air-launched cruise missile
Punjab decides to launch province-wide public awareness campaign to prevent deadly diseases











