Iran's defense industrial base has been almost completely destroyed, White House claims
Posted By: Akram on 23-04-2026 | 12:54:39Category: Political Videos, Newsوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اس بات پر زور دیا کہ میڈیا میں ایرانی صلاحیتوں کے باقی رہ جانے سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی میزائل اور ڈرونز بنانے اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں میں برسوں کی کمی واقع ہو چکی ہے اور ایران کی دفاعی صنعتی بنیاد تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب انٹیلی جنس جائزوں سے واقف متعدد امریکی حکام نے بتایا ہے کہ تہران کے پاس اب بھی وائٹ ہاؤس اور پینٹاگان کے اعتراف سے کہیں زیادہ عسکری صلاحیتیں موجود ہیں۔ زرائع کے مطابق تین حکام نے انکشاف کیا کہ 8 اپریل کو جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا تقریباً نصف ذخیرہ اور ان کے لانچنگ سسٹم اب بھی سلامت تھے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری شاخ کا تقریباً 60 فی صد حصہ، بشمول تیز رفتار حملہ آور کشتیاں، اب بھی برقرار ہے، جبکہ ایرانی فضائیہ کو بڑا نقصان پہنچا ہے لیکن وہ مکمل تباہ نہیں ہوئی اور اس کا دو تہائی حصہ اب بھی آپریشنل سمجھا جاتا ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











