Security forces conduct intelligence-based operation in Khyber district, killing 22 terrorists of Fitnat al-Khawarij
Posted By: Amjad on 24-04-2026 | 12:14:03Category: Political Videos, Newsسیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 21 اپریل 2026 کو خیبر ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











