Sanctions imposed on Chinese oil refinery and 40 shipping companies for buying Iranian oil
Posted By: Khan Baba on 23 hours agoCategory: Political Videos, Newsصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چین میں قائم ایک بڑی آئل ریفائنری اور تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جو ایرانی تیل کی نقل و حمل میں ملوث ہیں۔ روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کی ایک آزاد ریفائنری پر اربوں ڈالر مالیت کا ایرانی تیل خریدنے کے الزام میں پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ہینگلی پیٹروکیمیکل (ڈالیان) ریفائنری کو نشانہ بنایا، جسے اس نے ایران کے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک قرار دیا۔ ہینگلی پیٹروکیمیکل کی ڈالیان بندرگاہ میں واقع ریفائنری کی یومیہ خام تیل پراسیسنگ صلاحیت تقریباً 4 لاکھ بیرل ہے، اور اسے چین کی سب سے بڑی آزاد ریفائنریز میں شمار کیا جاتا ہے۔ محکمہ خزانہ کے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول کے مطابق اس نے ایران کے ’’شیڈو فلیٹ‘‘ کے تحت کام کرنے والی تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور جہازوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی تیل کی نقل و حمل پر چینی ریفائنری سمیت درجنوں بحری جہازوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کی آمدنی کے سب سے بڑے ذریعے تیل کی برآمدات کو مکمل روکنا ہے۔ جب کہ چین نے کہا ہے کہ وہ ’’غیر قانونی‘‘ یک طرفہ پابندیوں کو مسترد کرتا ہے۔ جمعہ کو واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ معمول کی تجارت کو متاثر نہیں ہونا چاہیے اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کے لیے پابندیوں کے ’’غلط استعمال‘‘ کو بند کرے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’’ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے معاملات کو سیاسی رنگ دینا بند کرے اور انھیں ہتھیار یا آلہ کار کے طور پر استعمال نہ کرے، نیز مختلف قسم کی پابندیوں کا غلط استعمال کر کے چینی کمپنیوں کو نشانہ بنانا بھی بند کیا جائے۔‘‘ ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ سال بھی ٹی پاٹ ریفائنریز ہیبائی سنہائی کیمیکل گروپ، شیڈونگ شوگوانگ لوچنگ پیٹروکیمیکل اور شیڈونگ شینگ شنگ کیمیکل پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ ان پابندیوں کے باعث ان ریفائنریز کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں خام تیل کی ترسیل میں دشواری اور ریفائن شدہ مصنوعات کو مختلف ناموں سے فروخت کرنا شامل ہے۔ چین کی ریفائننگ صلاحیت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ انہی ٹی پاٹ ریفائنریز پر مشتمل ہے، جو کم یا بعض اوقات منفی منافع کے ساتھ کام کرتی ہیں اور حالیہ عرصے میں کمزور مقامی طلب کے باعث دباؤ کا شکار رہی ہیں۔ تجزیاتی کمپنی کپلر کے 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق چین ایران کے برآمد کیے جانے والے تیل کا 80 فی صد سے زائد خریدتا ہے۔

Free "Counseling Service" for people suffering from depression successfully launched on Emergency Helpline 15
Iran's defense industrial base has been almost completely destroyed, White House claims
Tragic incident in Lahore - 3 innocent children were murdered by slitting their throats in the same house
Israel awaits US signal to send Iran back to the Stone Age
Field Marshal Syed Asim Munir's blunt stance on Indian provocations and Kashmir
Security forces conduct intelligence-based operation in Khyber district, killing 22 terrorists of Fitnat al-Khawarij











