Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Posted By: Amjad on 26-04-2026 | 12:55:19Category: Political Videos, Newsپنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے ڈرون اڑانے پر پابندی میں 25 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












