The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Posted By: Khan on 23 hours agoCategory: Political Videos, Newsجاپان کے شمالی علاقے ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے، جہاں پیر کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیدو کے ایک چھوٹے قصبے ساربیتسو کے قریب زمین کی گہرائی میں واقع تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زمین کے اندر تقریبا 81 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کے باعث جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ جاپان کی ارضیاتی ایجنسی نے سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا۔تاہم یہ زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صرف ایک ہفتہ قبل اسی خطے میں 7.7 شدت کے خطرناک زلزلے نے حکام کو ممکنہ میگا زلزلے کے خدشے پر وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ماہرین کے مطابق حالیہ جھٹکوں نے اس خدشے کو ایک بار پھر تقویت دی ہے کہ جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کسی بڑے زلزلے کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے بعد شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Gold prices rise sharply in Pakistan after continuous decline
Sanctions imposed on Chinese oil refinery and 40 shipping companies for buying Iranian oil
Punjab Assembly's thrift campaign saves Rs 770 million in 2 months
Ban on flying drones in open air under Section 144 remains in place in Punjab...
Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war












