Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq
Posted By: Khan on 29-04-2026 | 13:03:26Category: Political Videos, Newsپاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے متعدد افغان چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے، دہشتگردوں اوران کے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا جائے گا، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











