Top Rated Posts ....
Search

UAE announces withdrawal from OPEC and OPEC+ organizations from May 1

Posted By: Akram Khan on 12 hours agoCategory: Political Videos, News


متحدہ عرب امارات نے یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس تنظیموں کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔متحدہ عرب امارات کو دیگر خلیجی ممالک کی طرح آبنائے ہرمز کی بندش جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوپیک سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ ملک کی طویل مدتی معاشی حکمت عملی اور بدلتے ہوئے توانائی کے شعبے کے مطابق کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پیداوار کی پالیسی سمیت موجودہ اور مستقبل کی صلاحیت کے مکمل جائزے کے بعد لیا گیا جس میں قومی سلامتی اور ملکی ضرورت کو مقدم رکھا گیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اوپیک چھوڑنے کے بعد بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گےاور مارکیٹ کی طلب کے مطابق بتدریج اور محتاط انداز میں اضافی تیل فراہم کرتے رہیں گے۔ اوپیک تنظیم 1960 میں قائم ہوئی تھی جو رکن ممالک کے لیے تیل کی پیداوار کی حد مقرر کرتا ہےتاکہ عالمی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ متحدہ عرب امارات 1967 میں اوپیک میں شامل ہوا تھا۔ متحدہ عرب امارات خطے میں سعودی عرب کے بعد نمایاں تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے امارات اپنی پیداواری حد (کوٹا) اور چند پالیسیوں پر اوپیک سے اختلافات کا اظہار بھی کرتا رہا ہے۔ وہ اپنی پیداوار بڑھانے اور کوٹے میں اضافے کا خواہاں تھا۔

Comments...
Your feedback is important for us, contact us for any queries.