When is Eid-ul-Adha expected in Pakistan? Ruet-e-Hilal Research Council has made a prediction
Posted By: zagar on 02-05-2026 | 13:31:20Category: Political Videos, Newsرویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق سائنسی اعداد و شمار کی رو سے پاکستان میں بدھ 27 مئی کو عید الاضحی منائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ کونسل کے مطابق پاکستان میں نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوگی جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اگر 17 مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آسکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19 مئی (بروز منگل) کو ہوگی۔ توقع ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز یعنی 27 مئی کو منائی جائے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












