Progress on development projects worth billions of rupees in PP-153, Khawaja Salman Rafique orders completion within deadline
Posted By: Akram on 18 hours agoCategory: Political Videos, Newsلاہور ۔ نمائندہ نوائے وقت. صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سیدہ سنبل، ڈائریکٹر واسا شرجیل، ایکسیئن واسا سلمان و وہاب، ایس ڈی او ایم سی ایل عامر ہمایوں اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حلقے میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج منصوبہ جبکہ 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یو سی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت متعدد ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سینکڑوں گلیوں کی مرمت مکمل ہو چکی ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے شفاف نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Increase in petroleum product prices is injustice, says Hafiz Naeem-ur-Rehman
Oil and gas prices will drop as soon as the Iran war ends, President Trump says
The government has once again increased the prices of petrol and diesel.
CTD conducts large-scale operations across Punjab, 21 terrorists arrested
When is Eid-ul-Adha expected in Pakistan? Ruet-e-Hilal Research Council has made a prediction
Terrible earthquake of magnitude 5.6 hits Taiwan, causing panic among people












