Indian Premier League embroiled in another controversy, Rajasthan Royals and 15-year-old Sooryavanshi's troubles increase
Posted By: Akram Khan on 06-05-2026 | 12:30:41Category: Political Videos, Newsتنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ ایک اور تنازعے میں پھنس گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ ویبھو سوریاونشی کو آئی پی ایل میں کھلانے پر راجستھان رائلز پر چائلڈ لیبر کا الزام عائد ہوگیا ہے۔ایک سماجی کارکن سی ایم شیوکمارنائک نے فرنچائز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی ہے، ان کا موقف ہے کہ 15 سالہ کھلاڑی کو پروفیشنل لیگ میں کھلانا ’چائلڈ لیبر‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ویبھو سوریاونشی حالیہ دنوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہے ہیں۔کبھی ان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کے الزامات لگائے گئے تو کبھی ان کے بارے میں عجیب و غریب افواہیں سامنے آئیں، جن میں ان کے سامان میں کسی اے آئی چپ کی موجودگی جیسے دعوے بھی شامل تھے۔تاہم تازہ تنازعہ براہِ راست ان کی عمر اور بنیادی حقوق سے متعلق ہے۔کرکٹ حلقوں میں اس معاملے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر مواقع دینا ضروری ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ کم عمر کھلاڑیوں کو ایسے دباؤ سے بچانا چاہیے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












