Photos - Who is Nimra Khan's husband? The actress revealed
Posted By: Khan Baba on 06-05-2026 | 12:31:25Category: Political Videos, Newsاداکارہ نمرہ خان حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنی شادی کے اسپیشل فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کر کے خود مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی تھی۔ ان تصاویر میں وہ مغربی طرز کے گلابی گاؤن میں ملبوس نظر آئیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔ اب حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان نے نکاح کے لیے سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید رنگ کے روایتی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ سنہرے رنگ کی کڑھائی والا کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نمرہ خان نے اپنے دولہا کا چہرہ دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے جس پر پائلٹ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔ نمرہ خان نے لکھا کہ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن ہیں اور محبت میں وہ میرے ہیں، تاہم نمرہ خان نے اپنے شوہر کا نام اب بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔

ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere












