The founder of the world's first news channel has passed away.
Posted By: zagar on 07-05-2026 | 12:05:10Category: Political Videos, Newsعالمی میڈیا انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والے اورامریکی ٹی وی سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ٹرنر انٹرپرائزز کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے ان کی وفات کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ٹیڈ ٹرنر کو جدید ٹی وی صحافت کا ایک منفرد اور جرات مند نام سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 1980 میں دنیا کے پہلے 24 گھنٹے خبروں کے چینل سی این این کی بنیاد رکھ کر میڈیا کے انداز کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔اپنے بے باک انداز، غیر روایتی شخصیت اور جرات مندانہ فیصلوں کے باعث ٹیڈ ٹرنر کو مختلف القابات سے یاد کیا جاتا تھا جن میں کیپٹن آٹریجس، ماتھ آف دی ساتھ اور ٹیریبل ٹیڈ شامل تھے۔وہ صرف میڈیا ٹائیکون ہی نہیں بلکہ کھیلوں، ماحولیات اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔2018 میں ٹیڈ ٹرنر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ لیوی باڈی ڈیمنشیا نامی اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں جو وقت کے ساتھ دماغی اور جسمانی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے۔ٹیڈ ٹرنر کی وفات کو عالمی صحافت کے ایک عہد کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ دنیا بھر کی میڈیا شخصیات اور ادارے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere












