Israeli attacks on southern Lebanon continue despite ceasefire
Posted By: Jabba on 10-05-2026 | 11:45:09Category: Political Videos, Newsاسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید انیس افراد جاں بحق اور دو درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق تازہ فضائی اور ڈرون حملے جنوبی لبنان کے قصبوں سکسکیہ، نباتیہ، سعدیات اور میفدون میں کیے گئے جہاں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری نشانہ بنے۔رپورٹس کے مطابق قصبہ سکسکیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم سات افراد جان سے گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح نباتیہ میں ایک شامی شہری اور اس کی بارہ سالہ بیٹی ڈرون حملے میں مارے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لبنان کی حکومت نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی میں شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر ڈرون اور راکٹ حملے کیے ہیں۔واضح رہے کہ اپریل میں امریکی ثالثی کے تحت اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی تاہم اس کے باوجود سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک ستائیس سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

Israeli attacks on southern Lebanon continue despite ceasefire
International Mother's Day is being celebrated today across the world, including Pakistan.
Senate Chairman Syed Yousuf Raza Gilani's message on the completion of one year of Operation Banyan Marsus
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi visits Safe City Headquarters
Summer vacations announced for Punjab schools
Pakistan's daily oil production increases by 9,000 barrels












