Senate Chairman Syed Yousuf Raza Gilani's message on the completion of one year of Operation Banyan Marsus
Posted By: Amjad on 10-05-2026 | 11:45:35Category: Political Videos, Newsچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر یومِ معرکہ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معرکۂ حق نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مکمل طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے کہا آپریشن بنیان مرصوص دشمن کی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بھرپور جواب کا عملی ثبوت ہے۔معرکہ حق صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر جرات، مہارت اور قربانی کی نئی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، میڈیا، سفارتی محاذ پر سرگرم افراد، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے قومی بیانیے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے اور ایک متحد قوم ہی ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere












