39 US aircraft were destroyed and 10 more aircraft were damaged in the Iran war, claims US congressman
Posted By: Amjad on 13-05-2026 | 12:01:00Category: Political Videos, Newsامریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے،مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔ ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ کئی سوالوں کا گول مول جواب دیتے رہے۔ کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دی وارزون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دی وار زون کی رپورٹ کے مطابق 39 روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق24 یوایس اے ایف ایم کیو نائن ریئپرUSAF MQ-9 Reaper ڈرونز تباہ ہوئے۔ 5 لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے، 4 ایف 15 ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے 10 وارتھوگ A-10 Warthog بھی تباہ ہوا۔ ویب سائٹ کے مطابق ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی نشانہ بنا جو کہ ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ کی تباہی کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا مگراسکا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ 3 ایف 15 ای F-15Es طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے۔قیمتی ای تھری جی سینتری E-3G Sentry بھی تباہ ہوا جو کہ امریکا کا بڑا نقصان تھا۔ رپورٹ کے مطابق بعض اثاثے ایرانی حدود میں اس لیے تباہ کیے گئے کہ کہیں ایران ان پر قبضہ نہ کرلے۔

ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere












