Top Rated Posts ....
Search

A lavish gala dinner and special supper were held in honor of Pakistani pilgrims in Medina. Pilgrims appreciated the arrangements.

Posted By: Khan on 1 hour agoCategory: Political Videos, News


مدینہ منورہ ۔( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کے نوید احمد قاصی ڈپٹی کوآرڈینیٹر فوڈ کی ذاتی کاوشوں سے سجا المدینہ ہوٹل کے ڈائننگ ہال کا انتظام حاصل کر لیا گیا، جس کے بعد کیٹرنگ کمپنی انوار صفوہ الذہبی کی جانب سے عازمین حج کے اعزاز میں ایک پروقار گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیے میں عازمین حج کیلئے بیف نہاری، بھنڈی کے ساتھ سبزی اور چکن ڈش پیش کی گئی، جبکہ پاکستان کے قومی پرچم کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جسے حجاج کرام نے خیر سگالی، محبت اور قومی جذبے کے اظہار کے طور پر بے حد سراہا۔ حجاج کرام نے رہائشی اور کھانے کے بہترین انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر عازمین حج نے سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور و حج و بین المذاہب کی جانب سے حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ الحمدللہ، حجاج کرام نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کی خدمات، بہتر انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ تمام انتظامات کو مزید بہتر بنائے اور حجاج کرام کا سفرِ حج آسان فرمائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Pak Vs Ind - Atta Tarar Warns India

Pak Vs Ind - Atta Tarar Warns India

Views 40 | 08-05-2026
Your feedback is important for us, contact us for any queries.