Harassment in the showbiz industry; Hina Altaf's shocking revelation
Posted By: Khan on 15-05-2026 | 11:46:18Category: Political Videos, Newsپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک حالیہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی جیسے ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں نے خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ کردی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے تجربے سے متعلق بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں غیر محفوظ اور شدید بے چینی کا شکار کردیا جیسے ہی اس شخص نے ان سے گفتگو کی وہ فوراً صورتحال کی نوعیت کو سمجھ گئیں۔
حنا الطاف نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو رپورٹ بھی کردیا۔

اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ کئی افراد نے خواتین کے لیے محفوظ کام کے ماحول کی ضرورت پر زور دیا جب کہ بعض صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے رویوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔
متعدد خواتین صارفین نے بھی اس واقعے کو اپنے ذاتی تجربات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہوں پر ہراسانی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











