Stock market plunges; 100 index falls thousands of points
Posted By: Amjad on 16 hours agoCategory: Political Videos, Newsکراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 519 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 171 ہزار 115 پوائنٹس سے گر کر 165 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 6 نفسیاتی حدیں بھی گریں جب کہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 171 ہزار 571 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 165 ہزار 291 پوائنٹس رہی جبکہ 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 513 ارب روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 18 ہزار 389 ارب روپے رہ گئی۔
اس عرصے میں اوسط یومیہ تجارتی حجم 827 ملین شیئرز جب کہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 25 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی سرگرمیاں بھی کم رہیں تاہم امریکا ایران کے درمیان امن معاہدے پر تعطل اور کسی ٹھوس پیش رفت کا نہ ہونا مندی کی وجہ بنی۔

The UAE denied the Israeli Prime Minister's visit to the Emirates.
Despite differences, Iran and the United States must follow the principles of mutual respect and peaceful coexistence. Chinese President meets Trump
We did not start the war, we are only defending ourselves, Iranian Foreign Minister
A lavish gala dinner and special supper were held in honor of Pakistani pilgrims in Medina. Pilgrims appreciated the arrangements.
Harassment in the showbiz industry; Hina Altaf's shocking revelation
State-sponsored terrorism; Cowardly attack on Christian leaders in Manipur












