Iran now wants a deal, will end the war very soon, claims US President
Posted By: gadar on 20-05-2026 | 12:12:08Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب ڈیل چاہتا ہے، جنگ کو بہت جلد ختم کردیں گے۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اگر معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا فوجی کارروائی کے آپشن سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے کیونکہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے، جلد واضح ہو جائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملے کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی، خطے کے کئی اتحادی جنگ کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش رکھتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ایران تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، اب ایران خود معاہدے کی جانب آنا چاہتا ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











