Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
Posted By: Akram on 23-05-2026 | 13:28:46Category: Political Videos, Newsچین کے شمالی صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد کارکنوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کنیوان کاؤنٹی میں واقع لیوشینیو کوئلے کی کان میں پیش آیا جہاں دھماکے کے وقت مجموعی طور پر 247 مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے۔
واقعے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زیر زمین پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی شدت اور نقصانات کا مکمل اندازہ لگانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
چینی حکام نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











