Top Rated Posts ....
Search

How many times a day should you wash your face? Experts tell you

Posted By: Khan on 6 hours agoCategory: Political Videos, News


موسم کوئی بھی ہو جلد کی چمک اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے صفائی ضروری ہے تاہم روزانہ کتنی بار چہرہ دھونا چاہئے؟ اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں چار بار چہرے کو دھویا جاسکتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ گرمیوں کا موسم انسانی جلد پر کئی مسائل کا باعث بنتا ہے اس کی وجہ گرمی اور حدت ہے جو پسینہ کا سبب بنتی ہے جس سے جلد چکنی ہو جاتی ہے اس طرح کی جلد پر گرد اور میل جمع ہونے لگتاہے جس سے داغ دھبے، کیل مہاسے اور دانے جنم لینے لگتے ہیں۔

ماہرین جلد کی قسم اور طرز زندگی کے لحاظ سے دن میں دو یا تین بار چہرے دھونے کا مشورہ دیتی ہے لیکن یہ کب دھونا چاہئے اس کے بارے یہاں بتایا جارہا ہے۔

پہلی بار، دن کے آغاز پر

صبح بیدار ہونے پر چہرے کو کسی اچھے فیس واش سے صاف کرنا نہایت ضروری ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جلد سے رات بھر زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں دن کے آغاز پر چہرہ دھونے سے ان مادوں سے نجات مل جاتی ہے اور چہرہ صاف ہوکر ایک طرح کی تازگی کا احساس جگاتا ہے۔

دوسری بار، کام پر جانے سے قبل

اگر آپ آفس ورکر ہیں یا گھر کے کاموں کے لیے خود کو تیار کر رہیں تو اس وقت بھی چہرہ پانی سے دھوکر جلد کی دیکھ بھال کے معمول کا آغاز کریں جسے سی ٹی ایم کہا جاتا ہے یعنی پہلے چہرے کو کسی کلینزر سے صاف کریں پھر اس پر ٹونر اور اس کے بعد مؤسچرائزر کا استعمال کریں تاہم اس سی ٹی ایم کے بعد سن اسکین لگانا ہرگز نہ بھولیں اگر آپ جم گئے ہیں یا آپ کی جلد چکنی ہے یا اسے گرمی کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا ہے تو اس وقت چہرے دھونا آپ کی جلد مزید صاف کرکے ہائیڈریٹ رکھے گا۔

تیسری بار، ملازمت سے گھر واپس آنے پر

شام میں جب آفس سے گھر واپس آرہے ہوں یا گھر کے کاموں سے فارغ ہوچکے ہوں تو ایسی صورت میں بھی چہرے کی صفائی خاص اہمت رکھتی ہے دن بھر کے میک اپ، گردوغبار، آلودگی، پسینے سے چھٹکارا پانے کے لیے چہرے کو فیس واش سے صاف کرنا ضروری ہے، اس کے بعد آپ اپنی شام کی جلد کی دیکھ بھال کا اطلاق کرسکتے ہیں شام میں عموماً ڈبل کلیننگ کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ دن بھر میک اپ کی وجہ سے جلد پر ایک چکنائی اور گرد کی ایک تہہ سی جم جاتی ہے جس کی صفائی بے حد ضروری ہے۔

چوتھی بار، سونے سے قبل

سونے سے پہلے چہرہ دھونا رات کے وقت جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کو جلد میں بہتر انداز میں جذب ہونے میں مدد دیتا ہے کوشش کریں کہ رات میں ایک بار پھر سی ٹی ایم کو دہرائیں۔

چہرے کو باقاعدگی سے دھونے کے فوائد

جلد کی باقاعدگی سے صفائی چہرے سے گندگی، تیل، آلودگی، جراثیم، کھردری جلد اور دیگر میل کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے جو کہ ایکنی جیسے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ چہرے کو باقائدگی سے دھونے سے جلد پر ہر طرح کی مصنوعات بہتر انداز میں جذب ہوتی ہے۔ یہ چکنی جلد کو مزید چکنی ہونے بچاتی ہے اور جلد کے مسامات بھی صاف رہتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.