Pakistan-Australia series 2026, security high alert in Rawalpindi, 3500 personnel deployed
Posted By: Jabba on 28-05-2026 | 12:49:03Category: Political Videos, Newsپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پریکٹس سیشنز کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اور مؤثر ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پریکٹس سیشنز کے لیے 3500 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 300 سے زائد ٹریفک افسران مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ اسٹیڈیم اور اطراف کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ شہر کے اہم اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہے جبکہ بس اڈوں، ہوٹلوں اور دیگر حساس مقامات کی خصوصی نگرانی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف مسلسل گشت کر رہے ہیں تاکہ شہریوں اور شائقینِ کرکٹ کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں اور کرکٹ سیریز کے دوران مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












