Attempt to put Trump's image on US dollar notes sparks new war on social media
Posted By: Akram on 2 hours agoCategory: Political Videos, Newsامریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے 250 ڈالر کے نئے نوٹ کی تیاری سے متعلق دعوؤں نے سیاسی اور قانونی حلقوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سے منسلک بعض شخصیات نے امریکی کرنسی تیار کرنے والے ادارے پر دباؤ ڈالا کہ ایک خصوصی 250 ڈالر نوٹ کا خاکہ بنایا جائے، جس کے مرکزی حصے میں ٹرمپ کی تصویر نمایاں ہو۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ ڈیزائن میں نوٹ کے اطراف امریکی وزیر خزانہ اور صدر کے دستخط بھی شامل کیے گئے تھے جبکہ اسے امریکا کی 250ویں سالگرہ سے جوڑنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق اگر یہ منصوبہ کبھی عملی شکل اختیار کرتا ہے تو امریکی تاریخ میں یہ ایک غیرمعمولی قدم ہوگا، کیونکہ ڈیڑھ سو برس سے زائد عرصے میں کسی زندہ شخصیت کی تصویر امریکی کرنسی پر شامل نہیں کی گئی۔
امریکی قوانین اس وقت صرف انتقال کر جانے والی شخصیات کی تصاویر کرنسی پر چھاپنے کی اجازت دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس مبینہ منصوبے نے آئینی اور قانونی بحث کو بھی جنم دے دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ مجوزہ نوٹ کا ابتدائی تصور برطانوی آرٹسٹ آئین الیگزینڈر نے تیار کیا جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے خود ٹرمپ سے بات چیت بھی کی تھی۔ ان کے مطابق ٹرمپ نے ڈیزائن میں امریکی پرچم کے رنگ اور خصوصی یادگاری لوگو شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Where did the President and Prime Minister, along with other political figures, offer Eid prayers?
Muslim countries should increase unity and cooperation, Iranian President's important message to the Muslim Ummah
Eid-ul-Adha gatherings across the world, including Pakistan; Sacrifices continue in line with the Sunnah of Abraham
Pakistan-Australia series 2026, security high alert in Rawalpindi, 3500 personnel deployed
The Earth will become a fire in 2027, the UN's terrifying warning shook the world
Armed Forces Chiefs congratulate the nation on the 28th anniversary of Youm-e-Takbir












