Pakistan is a sincere friend of America, a deal with Iran would be good, says US Secretary of War
Posted By: zaar on 5 hours agoCategory: Political Videos, Newsامریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان دفاعی رابطوں میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ان کی چینی وزیر دفاع کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سطح پر رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ خواہش ہے کہ دونوں ممالک کی دفاعی ٹیمیں باقاعدگی سے، حتیٰ کہ ہر ماہ ملاقاتیں کریں۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکا اور چین تعلقات میں تعاون کے ایک نئے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی رابطے جاری رہیں گے۔
یوکرین کے حوالے سے پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کو درکار ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا اور اس مقصد کے لیے یورپی اتحادیوں کے ساتھ بھی قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔
ایران سے متعلق گفتگو میں امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت رہے ہیں اور امریکا سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، ایران بخوبی جانتا ہے کہ اسے آگے کیا اقدامات کرنے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی واضح خواہش ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، ایران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ امریکا کے مفادات کے مطابق اور مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔
پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ضروری ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں امریکی مفادات کو ترجیح دیں گے اور تمام فیصلے اسی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ امریکا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے اور ماضی کے مقابلے میں کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے زیادہ تیار ہے۔

Pakistan-Australia series 2026, security high alert in Rawalpindi, 3500 personnel deployed
Armed Forces Chiefs congratulate the nation on the 28th anniversary of Youm-e-Takbir
The Earth will become a fire in 2027, the UN's terrifying warning shook the world
Trump sent secret draft of proposed Iran deal to allies, British media claim
Attempt to put Trump's image on US dollar notes sparks new war on social media
Bilal Abbas and Darfashan Saleem got married? Rumors are circulating again












