Valuable plots in Hill Park are being sold to people, Farooq Sattar
Posted By: Jabba on 5 hours agoCategory: Political Videos, Newsایم کیوایم رہنمافاروق ستار نے کہا کہ ہل پارک میں قیمتی پلاٹ لوگوں کوہیرپھیر سےبیچےجارہےہیں اور کمرشل سرگرمیاں حدسےبڑھ گئی ہیں۔
ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار کا اس وقت ایک بازار گرم ہے، اس شہر کو لینڈ مافیا کے حوالے کیا جارہا ہے، ہم مسلسل ایک سال وزیراعظم کو خط لکھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں جرائم بڑھ رہے ہیں، کراچی جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ بنتا جارہا ہے، ہل پارک کا ایسا مطلب ہے جہاں پہاڑوں کا دامن ہوں، ہل پارک کی ذمہ داری مئیر کراچی کی ہے کہ وہ ان پہاڑوں کی حفاظت کرے، پی ای سی ایچ ایس کے ایڈمنسٹریٹر نے اس وقت تباہی مچا رکھی ہے۔
فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے میئرز کے دور میں یہاں پلاٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی، 1990 میں اگر ہل پارک پر پلاٹ کی منظوری کے کاغذات تھے تو اب تک کیوں انتظار کیا گیا؟، کسی بھی ماسٹر پلان میں ہل پارک کے اندر مزید پلاٹس نہیں ہے جبکہ مختلف افراد ہے جن سے انفرادی طور پر پیسے لیے گئے ہیں، خریدنے والوں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ کہاں پلاٹ خرید رہے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہل پارک کی زمین 62 ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں پہاڑ شامل ہے، آج پہاڑ تو کل پارک کی زمین بھی فروخت کردی جائیگی ، ڈائریکٹر لینڈ نے کس قانون کے تحت ہل پارک میں پلاٹ کی این او سی دی جبکہ 23سال تک کراچی وفاق میں رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کوئی نئی بات نہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالگی کی بات ہورہی ہے، جب کراچی دارلخلافہ ختم ہوا اس کے بعد بھی وفاق کراچی کو چلاتا رہا، للی بریج کے نیچے 983 گز کے مقامات بیچ دئے گئے ہیں ہل پارک جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین کے حدود میں آتا ہے وہ کہاں ہے؟۔
فاروق ستار نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے قانونی مشیر ہے، جماعت اسلامی بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مئیر کراچی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کام رکوا دیا ہے تاہم میئر کراچی تحقیقات کروائے کہ اجازت کس نے دی؟۔

Attempt to put Trump's image on US dollar notes sparks new war on social media
Trump sent secret draft of proposed Iran deal to allies, British media claim
Bilal Abbas and Darfashan Saleem got married? Rumors are circulating again
Hania Amir has another major success on the global stage.
Pakistan is a sincere friend of America, a deal with Iran would be good, says US Secretary of War
Millions of animal skins on Eid-ul-Adha, what will be the total value?












