Major change in budget schedule; Federal budget will not be presented on June 5
Posted By: Khan on 02-06-2026 | 11:58:15Category: Political Videos, Newsقومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت وفاقی بجٹ 5 جون کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی درخواست پر بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے جبکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 5 جون کے بجائے 10 جون کو طلب کرنے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجٹ اجلاس سے متعلق ترمیم شدہ سمری وزیراعظم کو ارسال کی جائے تاکہ حتمی منظوری حاصل کی جا سکے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس موصول ہونے کے بعد صدر مملکت نئی سمری کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27 کو 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ تقریباً طے پا چکا ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان اور نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












