World Bank delegation meets Mustafa Kamal, emphasizes local vaccine production and basic health
Posted By: Khan on 4 hours agoCategory: Political Videos, Newsوفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ممتا مورٹھی کی قیادت میں ورلڈ بینک گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز، جاری اصلاحات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کے سینئر حکام، پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، علاقائی نمائندگان اور صحت کے شعبے کے ماہرین بھی شریک تھے۔ وفد نے بنیادی صحت کی سہولیات، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور غذائی قلت (سٹنٹنگ) پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری صحت منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وفد کو صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز، حکومتی اقدامات اور ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ نظام کو حقیقی معنوں میں مؤثر ہیلتھ کیئر سسٹم میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نظام کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے مؤثر ریفرل سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانا ان کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت احتیاطی صحت کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2030 سے قبل پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید بتایا کہ 13 بیماریوں کی ویکسین کی مقامی پیداوار کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ویکسین پالیسی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

Momina Iqbal's mehndi pictures and videos have gone viral on social media.
Pakistan and the European Union agree to further strengthen their mutual partnership
Bad news for the people suffering from inflation; LPG becomes expensive
Actress Momina Iqbal passes away, photos and videos go viral
YouTube launches new system to identify videos made with AI
Major change in budget schedule; Federal budget will not be presented on June 5












