Top Rated Posts ....
Search

Two-member ICC delegation arrives in Bangladesh, begins review of BCB-related issues

Posted By: Jabba on 5 hours agoCategory: Political Videos, News


ڈھاکا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دو رکنی وفد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے متعلق امور اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق وفد میں آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان ڈاکٹر محمد اے ایس موساجی اور تاوینگوا موکھولانی شامل ہیں، جو اپنے دورے کے دوران مختلف متعلقہ فریقین اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے متعلق معاملات اور انتظامی پیش رفت کے حوالے سے مختلف حلقوں سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وفد اپنے مشاہدات اور سفارشات پر مشتمل رپورٹ مقررہ وقت پر آئی سی سی بورڈ کو پیش کرے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے وفد کے دورے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس اور تبصروں کو قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفد اپنے دورے کے دوران میڈیا سے کوئی تبصرہ نہیں کرے گا جبکہ دورے کے حوالے سے سامنے آنے والے مختلف دعوے اور رپورٹس ادارے کے سرکاری مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفد کا مقصد متعلقہ امور کا جائزہ لے کر حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرنا ہے جسے بعد ازاں آئی سی سی بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.