US attacks on Iranian facilities; Iran claims missile attacks on US bases...
Posted By: Khan on 06-06-2026 | 12:08:22Category: Political Videos, Newsامریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی صبح ایران کے گوروک اور جزیرہ قشم میں واقع ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔
امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) کے مطابق امریکی طیاروں نے مبینہ طور پر ایران کی جانب سے داغے گئے چار ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی اور تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی جانب داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو بھی روک لیا گیا جبکہ کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی بحری آمد و رفت کو لاحق فوری خطرات کے جواب میں کی گئی۔
اس سے قبل سینٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سمت داغے گئے چار خودکش ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












