Polling time ends in Gilgit-Baltistan, vote counting process begins
Posted By: Javed Chaurasiya on 5 hours agoCategory: Political Videos, Newsگلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع جاری ہے جب کہ پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی بول نیوز کو الیکشن کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں تاہم بول نیوز الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت نتائج 7 بجے نشر کرے گا۔
الیکشن کے موقع پر لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا جو وقت شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
گلگت بلتستان کے عوام آج اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ نمائندوں کا انتخاب کریں گے مختلف حلقوں میں پولنگ کا پرامن رہا اور انتخابی عمل پر انتظامیہ اور الیکشن عملہ متحرک دکھائی دیا۔
گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت المسلمین کے 7، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق الیکشن میں 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 708 ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے قائم 1391 پولنگ سٹیشن میں سے 349 پولنگ اسٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، انتخابات کیلئے گلگت بلتستان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 17 ہزار 500 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Intelligence-based operation by security forces in Panjgur; 6 terrorists killed
Preparations are underway to implement a new tax in Karachi.
Good news for Pakistani economy; significant reduction in the country's trade deficit
US attacks on Iranian facilities; Iran claims missile attacks on US bases...
Severe heat wave in the country, Meteorological Department issues alert
The federal budget for the next fiscal year is likely to exceed Rs 17,000 billion.












