The Prime Minister and Field Marshal have arrived in Iran to attend the funeral of the martyred Ali Khamenei.
Posted By: sagadr on 5 hours agoCategory: Political Videos, Newsوزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
تہران پہچنے پر ایران کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور اعلیٰ سول ملٹری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
دوسری جانب مہرآباد ایئرپورٹ پر ایران کے وزیرِ داخلہ، جناب اسکندر مومنی تہران میں پاکستان کے سفیر، عزت مآب عمران احمد صدیقی اور پاکستان و ایران کے اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم اپنے دوطرفہ دورہء ترکیہ کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

The Prime Minister and Field Marshal have arrived in Iran to attend the funeral of the martyred Ali Khamenei.
Karachi, Pakistan Stock Exchange sees huge rally, index closes at new high
All government dispensaries in Sindh handed over to PPHI...


