Government further increases petroleum levy, citizens deprived of relief
Posted By: Jabba on 04-07-2026 | 12:07:45Category: Political Videos, Newsوفاقی حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹربڑھاکر شہریوں کو مزید ریلیف سے محروم کردیاہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اتنی ہی مقدار میں کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
حکومت نے مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی کی شرح بھی 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
نئی شرحوں کے نفاذ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Heavy Rain Brings Relief from Intense Heat - Weather Updates
Mohsen Rezaei: 'The Era of War or Negotiations Is Over
Petrol Prices Rise Again, Adding to Public Hardship
Domestic Cricket System Stalled? - Why Are Top Players Not Emerging?
Prolonged Load Shedding Makes Life Miserable for Residents
Younis Khan Reveals the Truth Behind Pakistan's Decline






